ابنا: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الزہار نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ فلسطین کی آئندہ تشکیل پانے والی متحدہ قومی حکومت، کوئی بین الاقوامی دباؤ قبول نہیں کرےگی۔ دوسری جانب تحریک حماس کے رکن حسام بدران نے فلسطینی مجاہدین پرنام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں پر تشویش ظاہرکی ہے۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق حسام بدران نے سنیچر کے دن فلسطینیوں کےدرمیان قومی آشتی کو ملت فلسطین کے لئے آزادی کے حق کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں گرفتاری اور طلبی کی مذمت کی۔واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اداروں کی طرف سے تحریک حماس کے رہنماؤں اور اراکین کی گرفتاری صیہونی حکومت کےساتھ سیکورٹی تعاون کے تناظر ميں انجام پاتی ہے۔
.......
/169